• اکتوبر 7, 2022

سلمان خان نے پکارا تو نام سے محبت ہوگئی: سارہ لورین

لاہور: بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے اپنے نام کی تبدیلی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے جب سارہ لورین کہہ کر پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں۔ ایک ایوارڈز کی تقریب میں جہاں دیگر معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام سے پکار کر سٹیج پر بلایا وہ سلمان خان تھے ، جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے کہا کہ  اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت کا پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا اعتراف

Read Next

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، 24 گھنٹوں میں 6 افراد دم توڑ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔