• جنوری 17, 2022

سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی وڈ میں متعارف کرائیں گے

ممبئی:  بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کیلئے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علیزے بہت جلد ایک رومانٹک فلم میں نظر آئیں گی جس کو سلمان خان خود پروڈیوس کر رہے ہیں۔ سلو میاں خود علیزے کے کیریئر میں دلچسپی لے رہے ہیں اور گذشتہ کئی دنوں سے بھانجی کی ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔

سلمان خان علیزے کی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کریں گے، امید کی جا رہی ہے فلم 2023 میں ریلیز ہو گی۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزے سلمان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں نظر آئیں گی تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Read Next

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے