• فروری 28, 2021

سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، یکم فروری سے صوبے بھر میں تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی :سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام اسکول پیر یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت کراچی میں محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند اسکول پیر یکم فروری سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔سعید غنی نے بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا، یہ امتحانات 16 اگست تک جاری رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کے خاتمے کا خواب اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،گورنر پنجاب

Read Next

حق اور سچ پر ڈٹے رہنا بزدلوں کا کام نہیں،مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے