• دسمبر 8, 2021

سعودی ولی عہد کا نیوم انڈسٹریل سٹی ’اوکسا گون‘ قائم کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم انڈسٹریل سٹی ’اوکسا گون‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ پوری دنیا میں سب سے بڑا تیرتا انڈسٹریل سٹی ہوگا۔

یہ نیوم کی حکمت عملی کے مطابق مستقبل میں مینوفیکچرنگ سینٹرز کے لیے ماڈل ثابت ہوگا اور آئندہ اسی طرز پر فیکٹریاں قائم کی جائیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آکساگون سٹی کےقیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوم میں خصوصا اور سعودی عرب میں عموما معاشی شرح نمو اور اقتصادی تنوع کا محرک بنے گا۔

سعودی وژن 2030 کے اہداف کےحصول میں ہماری خواہشات پوری کرے گا۔ اوکساگون نیوم کے جنوب مغرب میں بہت بڑے علاقے میں قائم ہوگا۔ یہاں لاجسٹک سہولتوں کا مرکز واقع ہوگا جہاں انڈسٹریل سٹی کے بیشتر لوگ قیام کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آذربائیجان کیساتھ ایک بار پھر سرحدی کشیدگی،15آرمینین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

Read Next

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے 5کروڑ روپے سے زائد کی گھڑیاں ضبط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے