• مارچ 5, 2021

سعودی وزارت تعلیم کی والدین کے لیے اہم سہولت

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں میں زائد فیسوں کی وصولی کے معاملے پر والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شکایت پر ان کا مسئلہ 5 دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے والدین کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر آن لائن شکایت کی جگہ بھی بنائی ہے جہاں والدین زائد فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف شکایت کا اندراج کرسکیں گے جس کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نجی اسکول مقررہ فیس ہی طلب کرسکتے ہیں زائد حصول پر ایکشن لیا جائے گا، وزارت تعلیم نجی اسکولوں سے متعلق فیس کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہوئے ہے۔ والدین آن لائن ویب سائٹ پر آکر نجی تعلیم گیٹ کو وزٹ کریں اور’دخول ولی امر‘ کا انتخاب کریں۔ بعد ازاں تسجیل تظلم خانے کو کلک کرکے مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں، جس پر آپ ایک نمبر بھیجا جائے گا۔ شکایت کنندہ اپنی درخواست کی پیروی اس نمبر کے ذریعے کرسکے گا۔ سعودی وزارت تعلیم نے مزید کہا ہے کہ یہ آئن لائن سہولت 24 گھنٹے مہیا کی گئی ہے

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں مزید 48 کورونا کے مریض جاں بحق ، 1772 نئے کیسز رپورٹ

Read Next

سعودی عرب میں غیرملکیوں کو نوکریوں سے محرومی کا خطرہ!

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے