• جون 21, 2021

سعودی عرب : گھڑ ریس کی بجائے خواتین کے نت نئے فیشن توجہ کا مرکز

ریاض:  سعودی عرب میں ہونے والےدنیا کے مہنگے گھڑ دوڑ مقابلے میں ریس کی بجائے خواتین کا فیشن توجہ کا مرکز رہا،گھڑ دوڑ میں سعودی عرب کے گھوڑے نے امریکی گھوڑے کو شکست دی۔

فائنل ریس میں سعودی گھوڑے مشرف نے شارلٹن سمیت تمام گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک تھے جنہوں نےفاتح گھڑسوارعدل الفیرودی کو 2 کروڑ ڈالر کی رقم اور ایوارڈ سے نوازا۔

ریس کے دوران عرب خواتین اپنی سج دھج دکھاتی رہیں اور نت نئے فیشن متعارف کروائے۔ایونٹ کے پہلے روز ہندااسیرافی اپنے ملبوسات کے سبب نمایاں نظر آئیں جبکہ ہالا الحارثی اور دیگر خواتین نے بھی جدید تراش خراش کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔مقابلوں کے دوران29 سالہ دلما ملہاس بھی جلوے بکھیرتی رہیں اور انہیں تقریب میں مرکزی حیثیت حاصل رہی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں سپورٹس اور شوبز ایونٹس پہلے بھی منعقد ہوتے ہیں تاہم اس دفعہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا کہ گھڑ ریس کے دوران خواتین کے فیشن بھی توجہ کا مرکز رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان سپر لیگ 6، کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا آج بڑا ٹاکرا

Read Next

کامیڈین کپل شرما کو وہیل چیئرپردیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے