• اکتوبر 30, 2020

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اسپتال میں داخل

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سعودی فرماں روا کو ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے نائب اور ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔

شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ کے 12 ہزار سے زائد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں، علی زیدی کا انکشاف

Read Next

News Headlines | 11:00 AM | 20 July 2020 | A1 News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے