• اکتوبر 29, 2020

سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام

ریاض: سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے جمعرات کو یمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو مارا گرایا۔ سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ڈرون مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا جس میں سویلین اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا جس میں حوثی باغیوں نے ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں‘

Read Next

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا، عملہ بھی زیرحراست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے