• جنوری 19, 2022

سعودی عرب نے افریقی ممالک سے آنے والےمسافروں پر پابندی عائد کردی

ریاض: پاکستان کے بعد سعودی عرب نے بھی افریقی ممالک سے آنے والےمسافروں پر پابندی عائد کردی، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عرب نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری سفری ہدایت نامے کے مطابق جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو اور ایسواتین براہ راست اور بلاواسطہ آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی گئی، دو ہفتے کسی اور ملک میں قرنطینہ والے ان ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی، مستثنیٰ کیٹگری کے حامل ان ممالک کے شہریوں کیلئے پانچ روز کا قرنطینہ لازم ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کےلئے 14 روزہ اداراتی انشورنس کا حامل ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے، سعودی شہری ، ریزیڈنٹ اور جی سی سی ریزیڈنٹ ویزا کے حامل افراد انشورنس کور سے مستشنی ہونگے، انشورنس کور کے حامل مسافر دوران قیام ایمرجنسی اور میڈیکل سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی

Read Next

خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے:افغان وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے