• نومبر 29, 2021

سعودی عرب میں پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہِ راست داخلے کی اجازت

ریاض: سعودی عرب نے یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویت نام، مصر اور بھارت سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد ان چھے ممالک سے آنے والے مسافروں پر کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم ہو جائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظورشدہ رہائش گاہ میں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا، خواہ ان کی کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو، انھیں لازمی قرنطین میں رہنا ہوگا۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدہ دار نے تمام نافذالعمل احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق تمام طریق کار اور اقدامات مملکت کے مجاز صحت حکام کی جانب سے مسلسل تشخیص اور نگرانی سے مشروط ہوں گے اور ان کی پیروی کرنا ہوگی۔

سعودی عرب نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دینے کا اعلان  مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال  کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا ہے۔

اس کے علاوہ کروناوائرس کی وَبا سے متعلق تازہ ترین معلومات اورسعودی صحت حکام کی جانب سے پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور مذکورہ متعلقہ ممالک میں صحت کی صورت حال کے بارے میں پیش کردہ رپورٹوں کے جائزے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سے صدر ازبکستان کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان

Read Next

پی پی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے