• جنوری 21, 2022

سعودی عرب اور ایران کے مابین بات چیت کا ایک اور دور اختتام پذیر

عمان: سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور اردن کے دارالحکومت عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران ایران اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال زیر بحث رہی۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات رہے ہیں اور چند سالوں سے سفارتی تعلقات بھی منقطع ہیں لیکن حالیہ دنوں میں دونوں ممالک تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی صورتحال نے خطے کے ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، ایران پر اسرائیل کے حملے کی دھمکی کے بعد جنگ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ امریکہ بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں ہم نوا دکھائی دیتا ہے، ایسے میں ایران اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعاون اور اعتماد ہی جنگ کو ٹالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرانسیسی عدالت نے سوئس بینک کو 2ارب ڈالر جرمانے کی سزا سنادی

Read Next

ڈیوڈ وارنر اور ہیلی میتھیوز نے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے