• جولائی 6, 2022

سعودی عرب، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی

ریاض: سعودی عرب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال کی عمر کی حد ختم کردی گئی۔

سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر کے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو عمرے کی اجازت دیدی، عام شہری نماز کے اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ بھی کر سکیں گے۔

زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنی ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، شہری خوف زدہ

Read Next

سعودی عرب نے افریقی ممالک سے آنے والےمسافروں پر پابندی عائد کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔