• نومبر 30, 2020

سعودی سپر مارکیٹوں نے ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

ریاض:ترکی کیساتھ کشیدگی کے باعث سعودی سپر مارکیٹوں نے ترک مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جن میں اشیائے خورونوش بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات کے ترک برآمدکنندگان نے سعودی عرب سے آرڈرز میں غیر ضروری تاخیر کی شکایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ریاض کی ترک درآمدات کو روکنے کی کوششیں عالمی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ ریاض کی بیشتر سپر مارکیٹوں کی الماریوں سے ترک مصنوعات ہٹا دی گئی ہیں تاہم بعض سپر سٹور مالکان کے مطابق موجودہ سٹاک ختم ہونے تک وہ ترک مصنوعات کی فروخت جاری رکھیں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف متنازع قانون پر عملدرآمد کے اعلان پر امریکا کو بھی تشویش

Read Next

عمران خان اپنا قد بڑا کرنے کیلئے نوازشریف کے نام کی رٹ لگاتے ہیں: مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے