• دسمبر 8, 2021

سعد رضوی کی رہائی پر گلدستہ لیکر جاؤں گا: اعجاز چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹراعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی پر گلدستہ لیکر جاؤں گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدہ خوش آئند ہے اور پرامید ہوں کہ معاہدہ جلدی پایہ تکمیل پر پہنچے گا۔ سعدرضوی کی رہائی پرگلدستہ لےکر ملاقات کیلئے جاؤں گا۔ کالعدم تحریک لبیک سے سیاسی معاملات پرگفتگو جلد شروع کریں گے۔

مزید برآں وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا۔

  مفتی الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن الائنس کی باتیں کرنے والے اور کالعدم ٹی ایل پی جانیں، یہ میرے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے، میرے ایجنڈے کا حصہ امن، سلامتی ہے۔

میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کب تک رہا ہو جائیں گے اس پر جواب دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مجھے امید ہے دس سے بارہ دن تک سارا پراسس مکمل ہوجائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

استحکام پاکستان و افغانستان کے لئے ہمیں اتحاد پیدا کرنا ہوگا: طاہر اشرفی

Read Next

بروقت اقدامات کے نتائج، کورونا کی شدت میں مسلسل کمی، 561 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے