• دسمبر 8, 2021

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

لاہور: حکومت پنجاب نے سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے علاوہ 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دئیے۔

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدہ ، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کل 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے، سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا گیا جس کے بعد فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کئے گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

او آئی سی کےنمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف ال دوبے کا مظفر آباد کا دورہ

Read Next

لڑکوں کو بھی اسکرٹ پہن کر اسکول آنے کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے