
ممبئی: آنجہانی انڈین اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ان کا آخری ویڈیو ہے جو ان کی موت سے پہلے کا ہے۔
ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی اور کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دشا سالیان کے چہرے پر کسی طرح کا تناؤ نظر آ رہا ہے اور نہ ہی وہ کسی بات کو لیکر پریشان لگ رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گی تھا کہ موت والے دن دشا سالیان دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں اور بالکل ٹھیک تھیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کی بلڈنگ سے نیچے پڑی تھی۔ انھیں کسی نے دھکا دیا؟ یا وہ نشے کی حالت میں نیچے گریں،اس بارے میں ابھی پولیس تفتیش کر رہی ہے
0 Reviews