• دسمبر 1, 2021

سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے5افراد حادثے میں ہلاک

ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5افراد آج صبح ایک سڑک حادثے میں اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب وہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 333 پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاندان کے افراد پٹنہ سے واپس آ رہے تھے جہاں وہ ہریانہ کے سینئر پولیس افسر او پی سنگھ کی بہن گیتا دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ او پی سنگھ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی ہیں جن کی موت 14 جون 2020 کو مشتبہ حالات میں ہوئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین تائیوان میں ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب دیگا:شی جن پنگ کی بائیڈن کو تنبیہ

Read Next

بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے