• جولائی 6, 2022

سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

گال: سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی، اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی 24 پوائنٹس حاصل کرلئے۔

سری لنکن باؤلرز لیستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم 297 رنز ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس نے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دھننجایا ڈی سلوا کے 155 اور پاتھم نیسانکاکے 66 رنز کی بدولت سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 345 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو کامیابی کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا تھا۔ عمدہ بیٹنگ پر دھننجایا ڈی سلوا کو میچ جبکہ رمیش مینڈس کو شاندار باؤلنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رمیز راجہ کا پاکستان میں خواتین کی پی ایس ایل کرانے کا عندیہ

Read Next

Talent Hunt | Ahsan Bashir Shaikh | A1 Tv | 04 December 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔