• دسمبر 6, 2021

سری لنکا میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد ہلاک، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ

کولمبو: سری لنکا میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد ہلاک ہو گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

سری لنکا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ملک کے 25 میں سے 17 اضلاع شدید متاثر ہوئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی میں ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ پانی ایک ہسپتال میں بھی داخل ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب زدہ اضلاع سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ خوراک اور ادویات بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انشااللہ جیت کی خوشخبری سنیں گے: لیگی رہنما بھی پاک آسٹریلیا میچ کیلئے پرجوش

Read Next

عائشہ عمر کے بعد شعیب ملک کا ہانیہ عامر کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے