• جولائی 6, 2022

سرگودھا انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، خواتین کرکٹرز کے زوردار چوکے چھکے

سرگودھا: سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کالجیٹ وو من کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں کرکٹ فائنل میچ کا انعقاد ہوا۔ جس میں دونوں ٹیموں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا، خواتین کرکٹرز نے زوردار چھکے اور چوکے لگا کر شائقین کو حیران کردیا۔

سرگودھا بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کالجیٹ ویمن کرکٹ چیمپین شپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریڈر کالج اور سپیریئر کالج کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز نے خوبصورت باﺅلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔

شرکاء نے ہر گیند پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے خوب ہلہ گلہ کیا۔ زبردست مقابلہ کے بعد سپیریئر کالج کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا، طالبات نے خواتین کےلئے کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پولیس کیڈر میں تبدیلی کا معاملہ، حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

Read Next

ایشز سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 196 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔