• جون 21, 2021

سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی کی فلمیں آسکر کی دوڑ سے باہر

لاہور:سرمد سلطان کھوسٹ اور علی کاظمی کی فلمیں آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ کی انتظامیہ نے 25 سے زائد کیٹیگریز میں سے 9 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ ان ہی کیٹیگریز کی حتمی نامزدگیوں کا علان آئندہ ماہ 15 مارچ کو ہوگا۔ شارٹ لسٹ کی گئیں 15 فلموں میں پاکستانی اور بھارتی فلمیں شامل نہیں ہیں اور نہ ہی کینیڈا کی جانب سے بھجوائی گئی پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔سرمد کھوسٹ کی فلم ” زندگی تماشا “نے گزشتہ برس بوسان فلم فیسٹیول کا کم جسوئک ایوارڈاپنے نام کیا تھا، فلم کا سکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ کی بہن کنول کھوسٹ فلم کی شریک پروڈیوسر ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

راج کپور کا نواسہ ارمان منی لانڈرنگ کیس میں طلب

Read Next

شادی سیزن میں عروسی ملبوسات کی بہار،ماڈلر کے ریمپ پر جلوے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے