• اکتوبر 22, 2021

سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا،وائرل ویڈیو پر کرکٹ حلقوں کو تشویش

لاہور: سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جن کی واکر کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل ہونے سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

 سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ایک سال تک باہر نہ نکلنے پر چلنے میں مشکل ہوئی جبکہ ڈاکٹرز کے مشورے پر ایکسرسائز کررہا ہوں۔

ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز طویل عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں،واکر سے چلتے ہوئے ان کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی جس سے کرکٹ ماہرین و شائقین کو تشویش ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شوگر کے مرض کا شکار ہیں،کورونا کے باعث سال بھر گھر بیٹھے رہنے سے چلنے میں مشکل پیش آئی جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرسائز کرنے اور واکر کے ساتھ چلنے کا مشورہ دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 13 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگتا ہوں:امام الحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے