• جنوری 23, 2021

سرد موسم میں سیاست گرم: پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں

لاہور: پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں تیزی، لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں، احاطے میں سٹیج اور کرسیاں لگانے کا کام جاری ہے۔  لاہور انتظامیہ کی جانب سے سٹیج کی تیاری متاثر کرنے کے لیے گریٹر اقبال پارک کے گیٹ کو تالا لگایا گیا، جسے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے توڑ کر سٹیج بنانے کا سامان لے کر احاطہ مینار پاکستان میں داخل ہوگئے۔ ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔ ورکرز کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے۔ دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جتنے مرضی مقدمات درج کرلیں، لاہور جلسہ ہر صورت ہوگا، کارکن گھبرانے والے نہیں، عوام کی طاقت سے حکومت کو ووٹ کی عزت کا جواب دیں گے، کل کے جلسے کا اثر حکومتی حلقوں میں نظر آنا شروع ہوگیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا

Read Next

شہباز، بلاول کے علاوہ پی ڈی ایم اراکین اسمبلی کے استعفے جمع ہونے کا سلسلہ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے