• فروری 25, 2021

سجل علی، شبانہ اعظمی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اداکارہ سجل علی کو برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔اب جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘جمائما کی فلم میں سجل علی نظر آئیں گی

Read Next

اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟جانیئے وہ راز جو ہر لڑکی جاننا چاہتی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے