• اپریل 18, 2021

سجل اور بلال عباس کی پہلی فلم ’کھیل کھیل میں‘

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی جلد اداکار بلال عباس کے ساتھ فلم ’کھیل کھیل میں‘ نظر آئیں گی۔نئی فلم کے حوالے سے سجل علی اور بلال عباس دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا۔سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ’کھیل کھیل میں‘ کے اسکرپٹ کے پہلے صفحے کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا بسم اللہ۔دوسری جانب بلال عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے اسکرپٹ کے پہلے صفحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’پہلی بار پاکستان کے بہترین پروڈیوسر اور ہدایت کار کے ساتھ کام کر رہا ہوں‘۔یہ بھی پڑھیںجمائما نے سجل علی کو جنوبی ایشیا کی اسکرین لیجنڈ قرار دے دیاجمائما اور سجل علی کی تصویر وائرلبلال عباس ، ایمن خان ، سجل علی ’30 گلوبل ایشین اسٹارز ‘ میں شاملبلال عباس نے مزید لکھا کہ اس بار ملتے ہیں تھیٹر میں۔خیال رہے کہ سجل علی اور بلال عباس کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی پروڈیوسر فضا علی ہیں اور اس کی ہدایت نبیل قریشی دیں گے۔ اداکارہ سجل علی کے چاہنے والے انہیں جلد ہالی وڈ فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھیں گے۔اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلال سعید کے گانے ’باری‘ پر 10 کروڑ سے زائد ویوز

Read Next

کیا انڈے واقعی کولیسٹرول بڑھا سکتے ہیں؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے