• مئی 25, 2022

ستائیس مارچ کا جلسہ، وزیراعظم عوام سے کیا چاہتے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 ٹوئٹر  پر پیغام  جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خواہش کا اظہار کیا۔

جاری ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ  ہم حق کے ساتھ کھڑےہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے اپناچوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان ’امربالمعروف‘ رکھا ہے۔

Read Previous

سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی

Read Next

ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: بابر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔