• اپریل 18, 2021

سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ہم سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردارادا کریں۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پورا خطہ اس وقت کووڈ-19 کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تلقین کی ہے کہ ماسک پہنیں اور پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں اور صرف ضروری کام کے لیے سفر کریں۔

Read Previous

بھارت کو2011 کا ورلڈ کپ صرف دھونی کے چھکے نے نہیں جتوایا، 10 سال بعد گوتم گھمبیر کے انکشافات

Read Next

خبردار!غیرمعیاری ماسک پہننا نقصان دہ ہوسکتا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے