• دسمبر 1, 2021

ساہیوال:پولیس مقابلے میں بینک ڈکیتی کرنیوالے چار ڈاکو مارے گئے

ساہیوال: پولیس مقابلے میں تھانہ یوسف والا کے علاقے میں بینک ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے چار ڈاکو مارے گئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال میں تھانہ یوسف والا کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا جس دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ ڈاکو بینک ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے ،تھانہ یوسف والا کے قریب پولیس اور ڈاکوأں کا سامنا ہو گیا ،پولیس کو دیکھ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تھی جبکہ پولیس نے سیلف پرٹیکشن کے لئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے 4 ڈاکو مارے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 06 November 2021 | A1 TV

Read Next

پانی پر اُڑنے والی جدید بادبانی کشتی ڈیزائن کرلی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے