• اپریل 11, 2021

سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے 30 مقامات پر احتجاجی دھرنے

کراچی: ( ) کراچی میں بھی سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے 30 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے باعث شہر کی مین شاہرایں بلاک ہیں۔ گھروں سے نکلنے والے شہری سڑکوں پر رل گئے۔

شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر پر ٹریفک معطل ہے۔ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر جاری ہے جبکہ کورنگی، ناظم آباد، گلستان جوہر، سٹیل ٹاؤن، عائشہ منزل، سرجانی ٹاون، شاہ فیصل کالونی، ملیر، کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت تیس مقامات پر بھی چند مظاہرین نے سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے کوئٹہ جا کر اظہار یکجہتی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹریفک پولیس نے ائیرپورٹ اور اندرون سندھ جانے والے مسافروں کو لیاری ایکسپریس وے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کا وزیراعلی عثمان بزدار کو فون، کورونا سے صحتیاب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

Read Next

حکومت لوگوں کی مشکلات کا چیلنج سمجھ کر خاتمہ کرے: چوہدری شجاعت حسین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے