• دسمبر 1, 2021

سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں 29 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور: سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا۔

فل بنچ نے باور کرایا تھا کہ درخواست پر آئندہ مزید کارروائی ملتوی نہیں کی جائے گی اس لیے وکلا اپنا کام نمٹا کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ بیرسٹر علی ظفر جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جاری رکھیں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، 29 نومبر کو لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

باجوڑ: ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید

Read Next

Headlines | 13 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے