• جنوری 19, 2022

سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات: پولیس نے مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور: سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے مزید 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ اب تک 34 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں، ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مزید ملزمان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان ملزمان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے، جسے رات گئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

Read Next

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا ترمیم شدہ مسودہ قانون کابینہ کو ارسال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے