• اکتوبر 7, 2022

سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا

پنجاب حکومت  نے سری لنکن شہری قتل کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق۔سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا ۔

سری لنکن شہری کے قتل کے کیس کی پیروی  پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی ۔

تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالروف وٹو کریں گے۔

سانحہ سیالکوٹ کیس کی رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ  میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری  مینجر کو تشدد کے بعد قتل  کر دیا تھا۔

وزیر اعظم  عمران خان نے واقعے کی ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کا حکم دیا تھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل سیون کے دوسرے مرحلے کا آج آغاز، ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے ٹاکرا

Read Next

کمر کس لی، اب حکمرانوں پر عدم اعتماد ہوگا: حمزہ شہباز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔