• جولائی 6, 2022

سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تعریفی سند سے نواز دیا

اسلام آباد: سانحہ سیالکوٹ سے متعلق تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تعریفی سند سے نواز دیا۔

سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی یاد میں وزیراعظم آفس اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں پریانتھا کمارا کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام کےساتھ اظہار تعزیت کی گئی۔

تقریب میں وفاقی وزرا، سری لنکن ہائی کمشنر اوردیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک عدنان کو تعریفی سند سے نوازا گیا۔

وزیراعظم آفس میں ملک عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن میرا جذبہ یہی تھا کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے کہ ملک کا نام خراب ہو۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ قتل قوم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہو، یہ واقعہ پاکستان کی سوچ کو بدل دے گا، سوچ بدلے گی تو آنے والی نسل کی بہتر پرورش ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دین کے نام پر ظلم کرنیوالوں کو نہیں چھوڑینگے: وزیراعظم عمران خان

Read Next

لاہور: دودھ، دہی، دالیں مزید مہنگی، روٹی، نان کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔