• اکتوبر 23, 2020

سانحہ بلدیہ کیس،سزا یافتہ مجرموں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

کراچی:سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سزا یافتہ مجرموں نے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔  سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے والے مجرمان میں زبیر چریا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد محمد شامل ہیں۔ تین فیکٹری ملازمین کی جانب سے شوکت حیات اور فاروق حیات ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی ہے۔ فیکٹری ملازمین کے وکیل نے کہا میرے موکلوں کو پولیس نے بے گناہ قراد دیا تھا، فضل محمد، علی محمد چوکیدار تھے، ان کیخلاف دوارن سماعت کوئی شواہد پیش نہیں کیا گیا، ماتحت عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا، فیصلے میں قانونی سقم ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ماتحت عدالت کی سزا کو معطل کیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مخدوم امین فہیم کے بیٹے جلیل الزمان پلی بارگین کرکے رہا،10سال کیلئے نااہل

Read Next

احتجاجی سیاست کرنے والے مفادات کے غلام ہیں،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے