• جنوری 21, 2022

سانحہ اے پی ایس کیس: حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو اے پی ایس پر رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن 10 دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے۔

خیال رہے حکومت نے سپریم کورٹ میں اے پی ایس عمل درآمد رپورٹ جمع کرانی ہے۔ عدالت اعظمی کی جانب سے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ حکومت نے سپریم کورٹ سے اضافی وقت کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے شہدا کے والدین کے ساتھ ملاقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

Read Next

نادرا نے خواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے