• اپریل 11, 2021

سانحہ اے پی ایس،محفوظ اور پُر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 دسمبر شہدا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا، قوم بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے، ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا، سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 خود کش جیکٹس، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

Read Next

لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند، موٹروے کئی مقامات پر بند، سردی میں اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے