• ستمبر 26, 2021

سام سنگ نے اپنے صارفین کے لئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا

سام سنگ کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون صارفین کے لئے ایک بڑے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ریم کی گنجائش بڑھانے والی ٹیکنالوجی کو مختلف اسمارٹ فونز میں استعمال کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اب تک سام سنگ فونز میں ایسی ٹیکنالوجی موجود نہیں مگر اب جنوبی کورین کمپنی نے اپنے اسمارٹ فونز کے لیے یہ اپ ڈیٹ متعارف کرانا شروع کردی ہے۔سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ڈیوائسز کے لیے ریم پلس کے نام سے ورچوئل ریم کو تیار کیا گیا ہے۔

ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے بھارت میں گلیکسی اے 52 ایس فونز میں ورچوئل ریم کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی بدولت 6 جی بی ریم میں مزید 4 جی بی ریم کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ورچوئل ریم کیا ہے؟اسمارٹ فونز میں متعدد کیمرے، میگا پکسلز اور فیچرز ہوتے ہیں جن کے لیے ریم کی اچھی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسمارٹ فونز میں کمپیوٹر کی طرح تو فزیکل ریم کا اضافہ نہیں ہوسکتا اور اسی کی کمی پوری کرنے کے لیے ورچوئل ریم ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے۔اس مقصد کے لیے سافٹ ویئر کی مدد سے ریم میموری کو volatile سسٹم اسٹوریج کے ذریعے بڑھا دیا جاتا ہے۔یہ سافٹ ویئر اسٹریم لائن پراسیسز کو استعمال کرکے ایپس کو اسٹارٹ کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ٹائم گھٹا دیتا ہے اور اس سے فون کی پراسیس کرنے کی طاقت بہتر ہوتی ہے۔شیاؤمی، رئیل می، اوپو اور ویوو کی جانب سے پہلے ہی مختلف فونز میں ورچوئل ریم کے آپشن کا اضافہ کیا ہے اور اینڈرائیڈ سسٹم میں ڈویلپر لیول پر ایسا کیا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نئے آئی فون 13 میں کیا کچھ ہوسکتا ہے؟

Read Next

کورونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 اموات، 2512 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے