• جنوری 19, 2021

سال 2020 میں پاک بحریہ کی کثیر الجہتی سرگرمیاں جاری و ساری رہیں

اسلام آباد:سمندروں کی نگہبان پاک بحریہ، سال 2020 کے دوران بھی پوری طرح متحرک رہی۔ جنگی مشقوں کیساتھ دفاعی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا۔ مشق سی سپارک میں پاک بحریہ کے ساتھ پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس نے بھی شرکت کی۔ اسی سال دسمبر میں پاک بحریہ نے نویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ بھی سنبھالی۔ پاک بحریہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہازوں اور آلات کے حصول کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پاکستان کی سمندری حدود بالخصوص ساحلی پٹی کی نگرانی کے لیے نئے میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور ڈرون کا اضافہ کیا گیا۔ پہلے ٹائپ 54 ایلفا فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کے ساتھ دوسرے جہاز کی تیاری کا عمل بھی تیزی سے جاری رہا۔ رواں برس جدید ترین اور تباہ کن ہتھیاروں سے لیس دو سٹیٹ آف دی آرٹ کارویٹ جہاز پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے گئے اور میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے 2020 میں امان، کینیا، تنزانیہ، ترکی، اردن اور سعودی عرب سمیت اہم ممالک کے دورے کیے۔ دوروں میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیساتھ ان ممالک کومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کسٹمز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات تحویل میں لیں اور کورونا سمیت قدرتی آفات میں بھی پیش پیش رہی۔ پاک نیوری نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ سال بھر جاری رکھا۔ بحری معیشت سے متعلق آگاہی کے لیے پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ کھیل کے میدان میں پاک بحریہ نے تیسری مرتبہ نیشنل شوٹنگ چیمپنم شپ میں ٹائٹل کے دفاع کے ساتھ نیشنل سیلنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

Read Next

A1 Tv Headlines 12 PM | 2nd January 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے