• نومبر 29, 2021

سال 2003 میں وسیم اکرم کو اَن فٹ قراردینے کیلئے مجھ پر شدید دبائو ڈالا گیا: توصیف خان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق چیف میڈیکل آفیسر توصیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2003 میں وسیم اکرم کوان فٹ قراردینے کے لئے مجھ پر شدید دبائو ڈالا گیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں توصیف خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم میں موجود چند کھلاڑی وسیم اکرم کے سخت خلاف تھے، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا وسیم اکرم کو ان فٹ قرار دوں، بڑی انجری سے چھٹکارا پانا ہر کھلاڑی کے بس کی بات نہیں، وسیم اکرم ذہنی اور جسمانی طور پر بہت مضبوط انسان ہے۔

توصیف خان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی جگہ کوئی اور ہوتا تو سازشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا، سابق چئیرمین توقیر ضیاء نے بھی وسیم اکرم کو سپورٹ کیا، آج ٹی وی پر ساتھ بیٹھے قومی کرکٹرز ماضی میں اس طرح ساتھ ہوتے تو ان سے بڑی طاقت کوئی نہیں تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یورپ میں کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے، پولیس کیساتھ جھڑپیں، گرفتاریاں

Read Next

گال ٹیسٹ:ویسٹ انڈین کرکٹر بال لگنے سے شدید زخمی،ہسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے