• اکتوبر 31, 2020

سازشی عناصر اپنا کام کرتے رہیں، حکومت 5 سال پورے کرے گی: عثمان بزدار

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر اپنا کام کرتے رہیں، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کو موٹروے سے منسلک کرنے کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کی حکومت سابق ادوار کی خرابیاں درست کر رہی ہے، سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نظام بدل کر رہیں گے۔

منتخب نمائندوں کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سب سے ملتے ہیں اور مسائل حل کرتے ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شانہ بشانہ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور کورنگی کے علاقے تاحال زیرآب، شہری پریشان

Read Next

تجاوزات کی وجہ سے کراچی ڈوب رہا ہے، ملیر ندی کے پاٹ میں گھر بنا دیئے گئے: وزیراعلی سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے