• نومبر 1, 2020

سابق ڈی جی ایف آئی اے پر شریف فیملی کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ ڈالا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے پر شریف فیملی کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ ڈالا، بشیر میمن کے انکار کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آیا، اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کیخلاف 62، 63 کا کیس بنایا جائے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے سامان باندھنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا عزیر میمن نے بہت سے انکشافات کیے جو ان کے انٹرویو کا حصہ ہیں، وزیراعظم نے بشیر میمن سے کہا خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنائیں، بشیر میمن نے دہشتگردی کا مقدمہ بنانے سے انکار کر دیا، عزیر میمن نے کہا انکار کے بعد نیب کے ذریعے سب کچھ کرایا جا رہا ہے، بشیر میمن نے کہا آج جو ہو رہا ہے وہ مجھے کرنے کو کہا گیا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا غداری کا مقدمہ تو وزیراعظم کے خلاف درج ہونا چاہیئے، موجودہ وزیراعظم فاشسٹ ہیں، کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کا نام انہوں نے درج نہیں کرایا، کیس میں کارکن کا نام ڈال کر کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ میں ڈی جی نیب کو استعمال کیا گیا، ترجمانوں سے کہا جاتا ہے سیاسی مخالفین پر کرپشن کا بیانیہ بناؤ، جب کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تو غداری کے مقدمے بنانا شروع کر دیئے، ترجمانوں سے کہا جاتا ہے نواز شریف پر بھارتی ایجنٹ ہونے کا بیانیہ بناؤ

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیاسی انتقام کے حامی نہیں اور نہ ہی بغاوت کے مقدمات سے تعلق ہے،وزیر اعظم کا دو ٹوک موقف

Read Next

A1tv Headlines 02 PM | 07 OCTOBER 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے