• اکتوبر 7, 2022

سابق چیف جج کیخلاف توہین عدالت کیس: رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج کیخلاف توہین عدالت کیس میں رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا شمیم عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا لطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے بیماری پر التوا مانگا ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ بیمار ہیں، درخواست پڑی ہے، اللہ انہیں صحت دے، عدالت سے استدعا ہے کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے، رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے، بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کریں۔ عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 15 February 2022 | A1 TV

Read Next

پی ایس ایل کا 22 واں میچ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔