• مئی 25, 2022

سابق ورلڈ نمبر ون ناؤمی اوسکا تماشائی کے نازیبا جملوں پر میچ کے دوران روپڑیں

سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر جاپان کی ناؤمی اوسکا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں تماشائی کے نازیبا جملوں پر میچ کے دوران روپڑیں۔

ناؤمی نے میچ ریفری سے شکایت کی لیکن جملے کسنے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

ناؤمی ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 14 سال قبل معروف امریکی ٹینس اسٹارز ’ولیم سسٹرز‘  پر بھی اسی ٹورنامنٹ کے دوران نازیبا الفاظ کسے گئے تھے  جس کے بعد ولیم سسٹرز نے 14 سال تک انڈین ویلز ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Read Previous

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Read Next

عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کے چرچے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے