• جولائی 30, 2021

سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

کوئٹہ: سابق نگران وزیر اعظم پاکستان جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے، تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی۔

میر ہزار خان کھوسو گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اُن کی میت ایمبولینس کے زریعے ان کے آبائی علاقے تحصیل لہڑی روانہ کر دی گئی ہے، جہاں اُن کی تدفین کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ عثمان بزدار نے میر ہزار خان کھوسو مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ہزار خان کھوسو کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بہن کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کا معاملہ، بھائیوں کے حق میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

Read Next

کمبی نیشن اچھا ہے، میزبان انگلش ٹیم کو ہوم سیریز ہرائیں گے: قومی کپتان بابر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے