
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نئی تصویر منظر عام آگئی۔
سابق صدر آصف علی زرداری آج کل بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں بھی زیر گردش رہیں جس کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تردید کی گئی۔
اب سابق صدر آصف علی زرداری کی تازہ ترین تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بچوں سے آن لائن بات کر رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بچوں سے آئن لائن بات کر رہے تھے جس کی تصویر بلاول اور بختاور بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔
23 اکتوبر کو طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس پر 11 دسمبر کو عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد آصف زرداری کو 13 دسمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ 14 دسمبر سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
0 Reviews