• ستمبر 26, 2021

سابق حکمرانوں کی ترجیحات صرف ذاتی نمود و نمائش تھی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی ترجیحات صرف ذاتی نمود و نمائش تھی، ہم ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب سے ڈیرہ غازی خان اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرتا ہوں، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے شہروں کے دورے کر رہا ہوں، ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اب پنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں، اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت وسائل کا رخ پسماندہ اضلاع کی جانب موڑا ہے، ترقی پنجاب کے ہر ضلع کا حق ہے، اب حالات ماضی کی طرح صرف حکمرانوں کے نہیں بلکہ عوام کے حالات بدل رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہو گئے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی: سعد رفیق

Read Next

گیس چوری سے ایک سال میں 66 ارب 53 کروڑ سے زائد خسارے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے