• مئی 24, 2022

سابق امریکی صدر کی سوشل میڈیا ایپ آج لانچ ہو گی

سابق امریکی صدر نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ نامی سوشل میڈیا ایپ رواں ہفتے سے ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہو گی۔

سی ای او ڈیوین نونس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل آج سے ایپل ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا جبکہ مارچ کے آخر تک یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

نونس ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) میں بطور چیف ایگزیکٹو شامل ہونے کے لیے اس سال کے آخر میں کانگریس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ ٹروتھ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا، جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ سابق صدر کا انٹرپرائز سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت حجاب تنازعہ: ایرانی طلبا کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

Read Next

اسلام آباد کے ڈی چوک پر میراتھن کا انعقاد، بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی بھی شرکت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے