• جولائی 6, 2022

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے حادثے میں زخمی

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، خوش قسمتی سے لیجنڈری کھلاڑی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کےمطابق ٹریفک حادثے میں 300 کلو گرام وزنی موٹر سائیکل سابق کرکٹر کو گھسیٹتے ہوئے تقریباً 15 میٹر دور تک لے گئی، شین وارن کا بیٹا جیکسن بھی ان کے ساتھ بائیک پر موجود تھا، لیجنڈری بولر اور ان کا بیٹا نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور بہت درد بھی محسوس کررہا ہوں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین کا افریقی ممالک کو ایک ارب کورونا ویکسین دینے کا اعلان

Read Next

چٹاگانگ ٹیسٹ کا پانچواں روز، پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔