• جنوری 19, 2022

سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں آزمائشی پرواز

لندن: سائنس فکشن جیسی اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والی کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور اس کی نصف جسامت ماڈل نے ٹیسٹ فلائٹ میں متوقع نتائج دکھائےہیں۔ اسے وولر ای وی ٹی او ایل کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین اسے ہائپر کار قرار دے رہے ہیں۔ نصف جسامت پر اڑنے کے باوجود اس نے سائنس دانوں اور انجینئروں کا دل خوش کر دیا ہے۔

نظری طور پر یہ 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3 ہزار فٹ کی بلندی پر جا سکتی ہے۔ ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کار مکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آج سے ویسٹ انڈیز میں آغاز

Read Next

مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے