• دسمبر 5, 2021

سائنسدانوں نے بغیر بیٹری کام کرنیوالا آلہ سماعت تیار کرلیا

چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ سماعت تیار کیا ہے جسے اپنا کام کرنے کیلئے کسی بیٹری کی کوئی ضرورت نہیں۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ریسرچ جرنل ‘‘اے سی ایس نینو’’ کے تازہ شمارے میں مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس آلے کا پروٹوٹائپ تیار کرلیا گیا ہے جسے مصنوعی کان پر کامیابی سے آزمایا بھی جاچکا ہے ۔یہ آلہ سماعت دراصل اندرونی کان کے اہم ترین حصے ‘‘صدف گوش’’ کی جگہ لیتا ہے جو آواز کی لہروں کو برقی اشاروں میں تبدیل کرکے دماغ تک بھیجتا ہے اور اس طرح ہمیں سننے کے قابل بناتا ہے ۔

اس آلے میں ‘‘بیریم ٹیٹانیٹ’’ نامی مادّے کے نینو ذرّات استعمال کئے گئے ہیں ۔یہ پروٹوٹائپ بالکل ابتدائی نوعیت کا ہے جسے حقیقی انسانی کان میں نصب ہونے کے قابل بنانے کے لیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا حیرت انگیز احساس: آصف علی

Read Next

The Ranjha Show | Golden Man Of Islamabad | Viral Statue In Islamabad | A1Tv | 04 November 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے